مسئلۂ کشمیر کے حل پر ثالثی کا کوئی کردار نہیں: وزارت خارجہ

0

نئی دہلی: سویٹرزلینڈ کے داووس میں’ورلڈ ایکونومک فورم‘اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کی ملاقات ہوئی۔ اس دوران ٹرمپ نے کشمیر مسئلے پر بات کی۔اس معاملے پر ہندوستان نے پھر اپنا موقف ساف کیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشمیر  مسئلے پر کسی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ کشمیر مسئلے پر ثالثی کے مسئلے پر ہمارا موقف ساف ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسئلے نہیں ہیں، جن پر بات کی جائے۔ اس مسئلے کو شملا سمجھوتہ اور لاہور کے آئین کے تحت حل کیا جانا چاہئے۔لیکن پاکستان دہشت گردی اور تشدد کا ماحول بناتا ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS