ہماری توجہ اب فائنل میچ پر ہے ، جہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے: ایون مورگن

0

شارجہ (یو این آئی):کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان ایون مورگن نے یہاں بدھ کے روز آئی پی ایل کے 14 کے دوسرے کوالیفائر مقابلے میں دہلی کیپٹلز پر دلچسپ جیت کے بعد کہا کہ ہماری اننگز کے آخری چار اوورز میں کیا ہوا، ہم اس کا جائزہ لیں گے۔ سلامی بلے بازوں نے ہمیں ایک شاندار منچ دیا اور ہم آخر میں لڑکھڑاتے جیت گئے۔ اب ہم فائنل میں ہیں۔
مورگن نے میچ کے بعد کہا’’ہم اس جیت سے بے حد خوش ہیں۔ دو گیندوں پر چھ رن،بلاشبہ اس پوزیشن میں آپ کہیں گے کہ میچ گیندبازوں کے حق میں تھا ،لیکن راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر ہمیں جیت دلائی۔ انہوں نے ٹیم کے لئے کئی مرتبہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہماری ٹیم کے سبھی کھلاڑی بلاشبہ اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے ڈریسنگ رو م اسٹاف نے ایک بہترین ماحول بنایا ہے۔ ہمارے پاس جو ٹیم ہے، اس سے ہمیں کافی امیدیں تھیں۔ ہمارے کوچ برینڈن میک کلم نے وینکٹیش ایر کا دیکھا اور اس کی صلاحیت پر نظررکھی ۔ ایر کے کھیل کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی الگ ہی وکٹ پر کھیل رہے ہیں۔ ہماری توجہ اب فائنل میچ کی طرف ہے، جہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ‘‘
مورگن نے کہا کہ ٹیم میچ کے آخری چار اوورز میں صرف سات رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد  ڑکھڑاگئی تھی۔ وینکٹیش ایئر اور شبھمن گل کے شاندار آغاز کے بعد ہمارے لیے چیزیں آسان ہو گئیں لیکن ہم نے آخر میں بہت آسانی سے وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے ہمارے لیے راستہ مشکل ہو گیا تھا۔ اب میں خوش ہوں کہ ہم نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ، مورگن نے ایئر کے سلسلے میں کہا ، جو آئی پی ایل کے یو اے ای لیگ میں ٹیم کے لیے مستقل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، ” ایر سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ کوچ کا تھا ۔ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ہمارے لئے ہدف کو آسان بنایا۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک مختلف سطح پر بلے بازی کررہے ہیں ۔ چنئی کے خلاف فائنل میں ، ہم چاہتے ہیں کہ وہ ایسے ہی ٹیم کے لئے تعاون کریں کیونکہ چنئی ایک مضبوط ٹیم ہے اور فائنل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ کے کے آر نے دہلی کو ایک گیند باقی رہتے تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ، اب ان کا مقابلہ جمعہ کے
روز چنئی سپر کنگز سے ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS