ہند کے ساتھ رشتے بہتر ہونے پر ہماری اقتصادی طاقت نظر آئے گی:عمران خان

    0

    داووس :معاشی بدحالی کے شکار پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جب ہندوستان کے ساتھ ان کے ملک کا رشتہ معمول پر آجائے گا تو دنیا کو پاک کی صحیح اقتصادی طاقت کا احساس ہوگا۔ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف)میں پاکستان کے وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ امن اور استحکام کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے۔عمران خان نے کہاکہ میری عمر پاکستان کے برابر ہے۔ پاکستان میرے پیدا ہونے سے محض 5سال قبل بنا۔ میں اس ملک کے ساتھ پرورش پایا ہوں۔ ہمارے بانی پاکستان کو ایک اسلامک فلاحی اسٹیٹ بنانا چاہتے تھے۔ ایک بچہ کے طورپر میں نہیں جانتا تھا کہ فلاحی ریاست کا کیا مطلب ہے۔ انگلینڈ جانے کے بعد ہی مجھے پتہ چلا ، تب میں نے فیصلہ کیا کہ اگر مجھے کبھی موقع ملا تو میں پاکستان کو فلاحی ریاست بنائوں گا۔ یہ میرا وِژن ہے۔ عمران خان نے کہاکہ بغیر امن اور استحکام کے اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے۔ سوویت جب علاقے سے چلے گئے تو پاکستان میں دہشت گرد گروپ رہ گئے۔ معیشت کےلئے امن اور استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی شبیہ متاثر ہوئی ہے۔ ایسے میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف امن کےلئے ہم کسی دوسرے ملک کے ساتھ شراکت کریں گے۔ہم نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی۔ طالبان کو افغانستان سے بھگانے کےلئے پاکستان نے امریکہ کے ساتھ شراکت کی۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان سیاسی نظرےے سے دنیا کے سب سے اچھے مرکز پر ہے۔ ایک طرف چین اور دوسری طرف ایران ہے۔ہمارا سب سے اہم پڑوسی ہندوستان ہے۔ افسوس ہے کہ ہندوستان سے ہمارے رشتے اچھے نہیں ہیں۔ میں ان سب باتوں میںنہیں جانا چاہتاہوں، لیکن ایک بار ہندوستان کے ساتھ ہمارے رشتے معمول پر ہونے کے بعد دنیا کو پاکستان کی اقتصادی طاقت کا پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پہاڑی سیاحت کی بڑی صلاحیت ہے۔ ساتھ ہی ہمارے پاس ہندوئو ںاور بودھ سمیت مذہبی سیاحت کےلئے کافی امکانات ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS