ممبئی، (یو این آئی) : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان کلائیڈ کراسٹو نے اتوار کے روز کہا کہ مہاراشٹر حکومت کا یہ فرمان کہ ملازمین جب بھی فون کال کا جواب دیں تو نمستے کے بجائے ’وندے ماترم‘کہیں، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔مسٹر کراسٹو نے ایک بیان میں کہا کہ ’وندے ماترم‘ہندوستانیوں کےلئے قابل فخر اور حب الوطنی کے جذبات کی عکاسی ہے ، لیکن انہیں ایسا کہنے پر مجبور کرنا درست نہیں ہے، خاص طور پر ایسے میں جب مہاراشٹر حکومت اپنے ملازمین کو ’وندے ماترم‘کہنے پر مجبور کررہی ہے ، اگرچہ وہ اپنے ذاتی ٹیلی فون پر بات کر رہے ہوں۔مسٹر کراسٹو نے کہا کہ یہ لوگوں کے اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے اور اس سے لوگوں پر ایک مخصوص ذہنیت بھی مسلط ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فخر کے ساتھ ’وندے ماترم‘کا نعرہ لگانے کی اجازت ہونی چاہیے لیکن انھیں ایسا کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے ۔
فون پر وندے ماترم کا فرمان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS