اوپس انڈیا کا ’1983ورلڈ کپ اوپس‘کتاب کا اعلان

0
image:thetrubune

گرو گرام(یو این آئی) : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی1983 عالمی کپ جینے کی38 ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے بہترین لگژری کتابیں تیار نے والی اوپس انڈیا نے عالمی کپ فاتح ٹیم کے ارکان اور سرکردہ کرکٹر کپل دیو، مہندر امرناتھ، کیرتی آزاد، مدن لال، یشپال شرما، سنیل والسن، بلوندر سندھو، دلیپ وینگسرکر، سندیپ پاٹل، سید کرمانی، روجر بنی اور پی آر مان سنگھ کی موجودگی میں سنیچر کو اپنے نئے ایڈیشن ‘1983 ورلڈ کپ اوپس’ کتاب کا اعلان کیا۔ سنیل گاوسکر، روی شاستری اور کرشناماچاری سری کانت ویڈیو کال کے ذریعہ اس موقع پر شامل ہوئے ۔پروگرام میں اوپس کے عالمی سی ای او اور کریئٹیو ڈائرکٹر کارل فاؤلر اور اوپس انڈیا کے سی ای او اور پبلیکیشن ایڈیٹر امیت بھاگ چندکا نے لگژری پبلیشنگ ہاؤس کی نمائندگی کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ محدود ایڈیشن کی کتاب ‘1983 ورلڈ کپ اوپس’ میں عالمی کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے سبھی 14 کھلاڑیوں اور ان کے مینیجر کی ان کہی کہانیاں اور سفر کو پیش کیا جائے گا۔ 1983 عالمی کپ اوپس کی صرف 1983 کاپیوں کی محدود پرنٹنگ ہوگی اور یہ پانچ ایڈیشن میں دستیاب ہوگا، جن میں ’چمپئن آف چمپئن ایڈیشن‘’ چمپئن ایڈیشن‘ ’پلیئرس ایڈیشن‘ ’کپتان ایڈیشن‘ اور’کلاسک ایڈیش‘ شامل ہیں۔
عظیم کرکٹر لیجینڈ کپل دیو نے اس اعلان کے موقع پر کہا کہ’1983ورلڈ کپ اوپس‘‘ زندگی سے بڑی کتاب ہے اور میرے لئے یہ تقریباً آنکھیں کھولنے والی ہے ۔ مجھے اس کتاب کے ساتھ جڑنے پر فخر ہے جو ہماری ٹیم کی اہم جیت کو ظاہر کرتی ہے ۔ میں یقینی طور پر یہ امید کرتا ہوں کہ کرکٹ پسند کرنے والا ہر شخص 1983 عالمی کپ اوپس کے ذریعہ ہمارے سفر کا لطف لے سکتا ہے ۔اوپس انڈیا کے سی ای او اور پبلیکیشن ایڈیٹر امت بھاگ چندکا نے کہا کہ ‘‘1983 عالمی کپ کی فتح ہندوستان کرکٹ اور کھیل کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ ہے ۔ سبھی اوپس کتابوں کی غیر معمولی سطح اور فارمیٹ انہیں اپنے آپ میں خاص بناتا ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ نیا ایڈیشن اس کتاب کے مرتب کرنے والے کا خواب ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS