بی جے پی اقتدار میں کمزوروں دلتوں اور مسلمانوں پر ہو رہے ظلم پر قدغن نہیں ہے ممکن : ڈاکٹر ایوب سرجن

0

پرتاپ گڑھ: (یواین آئی) ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور کمزوروں دلتوں و مسلمانوں پر ہورہے ظلم پر قدغن بی جے پی کے اقتدار میں رہتے ممکن نہیں ہے ، جس کے لیئے عوام کو سیاسی طور پر بیدار ہوکر اس ظالم حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہارکیا۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے اترپردیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب صوبہ ترقی میں پیش رفت کے برعکس پیچھے ہوتا جارہا ہے۔ حکومت اپنے اس ساڑھے چار سال کے دور اقتدار میں مفاد عامہ میں کوئی کام نہیں کیا ۔صوبہ میں مہنگائی، بےروزگاری اور ابتر نظم نسق پر کوئ قدغن نہیں ہے ۔ بی جے پی حکومت کے پاس جملہ بازی اور پروپگنڈہ کر عوام کو گمراہ کرنے کے برعکس کوئی مفاد عامہ کا ایشو نہیں ہے، وہ فرقہ وارانہ بنیاد پر نفرت کی سیاست کر لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے۔ بی جے پی عوام کی اپنے تئیں بڑھتی ناراضگی کے سبب آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے وہ سازش کر سکتی ہے جس کے سبب عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری و بے کاری نے لوگوں کو بھوک کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے، بی جے پی کا صرف ایک نکاتی پروگرام لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ پیس پارٹی کی ملک و صوبہ پر پوری نظر ہے اور انسانیت کو درہم برہم کرنے والی اس حکومت کو اکھاڑ پھینکنے تک مہم جاری رہے گی جب تک بی جے پی زیر اقتدار ہے ترقی ممکن نہیں ہے اور کمزوروں ، دلتوں اور مسلمانوں پر ظلم بند نہیں ہو سکتا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS