شاہ کے پڈوچیری دورے کےخلاف اپوزیشن نے سیاہ جھنڈے دکھائے

0

پڈوچیری (یو این آئی) : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے پڈوچیری کے دورے کے خلاف اتوار کو یہاں سارم میں اپوزیشن بائیں بازو کی جماعتوں، کانگریس اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچھی (وی سی کے ) کے کارکنوں نے سیاہ جھنڈے دکھائے اور ان کے خلاف نعرے لگائے ۔ یہ مظاہرے مسٹر شاہ کے اس مبینہ بیان کے خلاف کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تمام ریاستوں میں ہندی کو لازمی قرار دیا جائے گا اور ہندی انگریزی کے بجائے لنک زبان ہوگی۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مالی بحران کو ختم کرنے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کرنے اور 70 فیصد مرکزی گرانٹ کی فراہمی اور یونین کے پرانے قرضوں کو معاف کرنے کے اسمبلی انتخابات کے وقت کیے گئے وعدے کو پورا کرنے میں مرکزی حکومت کی ناکام کے سلسلے میں یہ مظاہرے دبائو پیدا کرنے کے لیے کیے گئے ۔
پولیس نے یہاں پکامودیانا پیٹ جنکشن پر احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی اس لیے سارم میں احتجاج کیا گیا۔ سابق وزیراعلی وی نارائن سامی، پی سی سی صدر اے ۔ وی سبرامنیم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری اے ۔ ایم سلیم، کمیونسٹ پارٹی آف مارکسسٹ کے سکریٹری راجنگم، وی سی کے کے سکریٹری دیوا پوزیلان کے پرنسپل سکریٹری سمیت دیگر نے اس مظاہرے میں حصہ لیا۔ دریں اثنا، پولیس نے تھانتھائی پیریار دراوڑ کزگم (ٹی پی ڈی کے ) کی جانب سے مسٹر شاہ کو کالے جھنڈے دکھانے کا اعلان کرنے کے پیش نظر احتیاط کے طور پر پارٹی کے کچھ کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS