ان داتا کے کندھوں پر ملک کا کاروبار لیکن دردسننے کے لئے مرکزی سرکار تیار نہیں:اکھلیش یادو
موانہ(جمیل شاد ؍ایس این بی): یوم شہداء کے موقع پر شہیدوں کی یاد میں نوجیون انٹر کالج (گرجر کالج میں سماج وادی پارٹی لیڈر سابق ایم ایل اے یوگیس ورما اور اتل پردھان کی قیا دت میں سماج وادی پارٹی کارکنان نے ایک اجلاس کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور بطور خصوصی مہمان سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے نیشنل صدر اکھلیش یادو خاص طور سے شامل ہوئے اور 1857 غدر میں شہید دھن سنگھ کوتوال کا مجسمہ کالج احاطے میں قائم کیا اس سے قبل عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ بی جے پی سرکار میں کسانوں کا کھل کر استحصال ہو رہا کسانوں کو اپنی لڑائی لڑتے ہوئے دو مہینے کے قریب ہورہا ہے مگر ان کا دردسننے کے لئے مرکزی سرکار تیار نہیں ہے جبکہ کسانوں کے کاندھوں پر ہی ملک کابار ہوتا ہے اور وہ محنت اور لگن سے اس بار کو اٹھاتے ہیں اور آج ان کو ان کا حق نہ دے کر استحصال جاری ہے اس پر مرکزی سرکار سرمایہ داروں سے سانٹھ گانٹھ کرکے دن بہ دن مہنگائی بڑھا کر ان کو مالا مال کر رہی ہے آج ڈیزل پیٹرول کے دام عام شہری کے بس کے باہر کی بات ہو گی ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ آج ملک میں بیروزگاری اپنے عروج پر اور نوجوان بے روزگار ہوچکے ہیں جن کی موجودہ مرکزی سرکار اور صوبائی سرکار کو کوئی فکر نہیں یہ سب موجودہ مرکزی سرکار کی دین ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ ہماری سرکار بنے گی تو سب پہلا کا بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے کا ہوگا اور اس سے قبل بھی ہماری سرکار نے ہی روزگار فراہم کرانے کا کام کیا ہے آج زورگار کی صوبے میں جنگل راج قائم ہو گیا ہے چوری، لوٹ، ڈکیتی کی خبریں عام طور پر سننے اور پڑھنے کو مل جاتی ہیں اس کے علاوہ صوبہ میں فرقہ پرستی کا بھی بول بالا ہے۔ اکھلیش یادو موانہ کے گرجر کالج میں گیدرنگ کو دیکھ کر بہت خوش نظر آئے اور کہا کہ ہستناپور حلقہ سے جس پارٹی کا ایم ایل اے جیتتا ہے اسی کی سرکار بنتی ہے اس لیے آپ کی ذمہ داری ہے کہ ہستناپور پور اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کا ایم ایل اے جتنا چاہے اجلاس میں سابق ایم ایل اے یوگیس ورما، اتل پردھان ،سابق ایم ایل اے پربھو دیال بالمیکی، ضلع صدر راج پال سنگھ وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نائب ضلع صدر رئیس اعظم ملک ، محمود غزنوی ، رب نواز ، دیپک گری ، سندیپ گرجر وغیرہ موجود تھے۔
یوگی سرکار میں کسانوں کا کھلے عام استحصال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS