سہارنپور میں شادی کی تقریب میں صرف 25 افراد کی اجازت

0
image:oneindia

سہارن پور: (یو این آئی) اترپردیش میں سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ،اکھلیش سنگھ نے آج کہا کہ حکومت کی طرف سے موصولہ احکامات کی تعمیل میں نافذ کورونا کرفیو کے دوران،شادی کی تقریب میں بند یا کھلے مقامات میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 25مدعو مہمان کو ماسک کی لزومیت،معاشرتی فاصلہ،سینیٹائزر کا استعمال اور کوڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت ہوگی۔
اکھلیش سنگھ نے یہاں کہا کہ تقریب یا تقریب کے مقام پر مدعو مہمانوں کے بیٹھنے کے انتظام میں معاشرتی فاصلے کے پروٹوکول پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔ تقریب اور فنکشن والے مقامات پربیت الخلاء میں صفائی ستھرائی اورسنیٹائزیشن کے مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ شرائط اور پابندیوں کی تعمیل کرنے کے لئے منتظمین کی مکمل ذمہ داری ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شادی کی تقریب میں 50 افراد کو بند جگہوں، 100 افراد کو کھلی جگہوں پر کووڈ۔ 19 پروٹوکول کے قواعد کی پابندی کے ساتھ اجازت دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS