افغانستان میں جنگ بندی کی مدت میں ایک ہفتہ کا اضافہ

    0

    کابل : افغانستان میں عید الفطر کے موقع پر تین دن کی جنگ بندی کے بعد رپورٹوں کے مطابق اب ایک ہفتے تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔ افغان خبررساں ایجنسی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ خبررساں ایجنسی  پجووک نے حکومت اوردہشت گرد تنظیم طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طرفین جنگ بندی کے بعد ملک میں تشدد کو کم کرنا چاہتے ہیں۔طالبان نے دراصل عید کے موقع پراتوارکو تین دن کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس اقدام کاخیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کےعمل میں تیزی لائی جائے گی اور جنگ بندی کے اعلان کے بدلے ایک مثبت اشارہ کے طور پر دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قابل غور ہے کہ اس سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے اور قیام امن کے حوالہ سے معاہدہ ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS