ٹوکیو:(یو این آئی/ژنہوا) جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے پیر کے روز کہا کہ وہ ملک میں کورونا کے نئے واریئنٹ اومیکران کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کووڈ-19 بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو تیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ایوان زیریں میں بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے وزراء کو آگاہ کیا ہے کہ روزانہ 10 لاکھ لوگوں کو بوسٹر ڈوز دی جائے۔ ویکسینیشن کا واضح ہدف طے کرکے ، حکومت کا ان لوگوں کو جلد از بوسٹر ڈوز دینے کا منصوبہ ہے۔جاپان کے وزیر اعظم نے بجٹ کمیٹی کو بتایا کہ بوسٹر ڈوز متاثرہ افراد کی صحت میں تیزی سے بہتری لا کر طبی نظام پر دباؤ کو کم کرے گی۔
مسٹر فومیو کیشیدا نے کہا کہ انہوں نے ملک کے وزیر صحت شیگیوکی گوٹو اور دیگر وزراء سے کہا ہے کہ وہ روزانہ 10 لاکھ شہریوں کو بوسٹر ڈوز دینے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد کام کریں۔
جاپان میں جلد ہی 10 لاکھ بوسٹر ڈوز دی جائیں گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS