پوری دنیا میں اب تک 10.05 ارب ویکسین کی ڈوز دی گئی

0

واشنگٹن: (یو این آئی) پوری دنیا میں کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے تقریباً 39.50 کروڑ لوگ متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ 57.40 لاکھ سے زیادہ لوگ انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، اس وبا کو روکنے کے لیے پوری دنیا میں اب تک 10.05 ارب ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی امریکہ کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق اب تک پوری دنیا میں مجموعی طور پر 10,051,126,585 کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ امریکہ پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے ٹاپ ٹین ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 7.65 کروڑ سے زائد لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 9,02,624 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں ہندوستان میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 4,22,72,014 ہو گئی ہے۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 40660202 ہوگئی۔ اس وقت 1108938 ایکٹیو کیسز ہیں، جب کہ 502874 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 11,621,736 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 148,771 ہو گئی ہے۔
برازیل میں اب تک 2,65,46,399 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 6,32,514 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں 2,08,87,052 لوگ کووڈ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 1,33,501 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
جرمنی میں عالمی وبا سے اب تک 1,1147,509 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک میں اموات کی تعداد 1,18,771 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ میں اس وبا سے اب تک 1,79,23,816 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے 1,58,856 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسپین میں اب تک 1,01,99,716 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 94,040 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1,22,38,501 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک 88,734 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
روس میں کورونا معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1,26,12,259 ہو گئی ہے اور اس وبا سے اب تک 3,28,664 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS