ہندوستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 94ہزار کورونا کے نئے معاملے

0

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 94ہزار 720نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 60لاکھ 70ہزار 510ہو گئی ہے ۔نئے کیسز میں اضافے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9لاکھ 55ہزار 319ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں مزید 442مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 84ہزار 655ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 60ہزار 405مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 46لاکھ 30ہزار 536ہوگئی ہے ۔ اسی مدت میں 17لاکھ 61ہزار 900کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔قابل ذکربات یہ ہے کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 2.65فیصد اور صحت یاب ہونے کی شرح 96.01فیصد ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.34فیصد ہے ۔دوسری طرف، ملک کی 27ریاستوں میں اب تک 4,868لوگ کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1281، دہلی میں 546اور کرناٹک میں 479کیسز ہیں۔ اومیکرون سے 1805افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں سب سے زیادہ فعال کیس مہاراشٹر میں ہیں، جہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں 15435عدد کے اضافے سے فعال کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 225199جبکہ مرنے والوں کی اسی عرصے میں 22مریضوں کی موت سے ہلاکتوںکی مجموعی تعداد بڑھ کر 141669ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 18967مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6621070ہو گئی ہے ۔مہاراشٹر کے بعد مغربی بنگال دوسرے اور دہلی کل ایکٹیو کیسز میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز 13042سے بڑھ کر 102236ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 19لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19936ہو گئی ہے جب کہ ریاست میں اب تک 1673258مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS