شمالی کوریا میں بخار کے ایک لاکھ نئے کیسز

0

سیول : (یو این آئی/ا سپوتنک) شمالی کوریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نامعلوم بخار کے ایک لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق اپریل کے آخر سے 29 مئی تک تیز بخار کے مریضوں کی تعداد 35.4 لاکھ ہے۔ تقریباً 94.68 فیصد 33.6 لاکھ پہلے ہی اس بخار سے ٹھیک ہو چکے ہیں، جبکہ 188,000 زیر علاج ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ تمام مشتبہ کیسز کووڈ 19 کے ہیں یا نہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے تمام شہروں اور کاونٹیوں میں لاک ڈاون کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS