کانگریس کے خزانے میں چھ گھنٹے میں ایک کروڑ روپیے جمع ہوئے

0

نئی دہلی(ایجنسیاں): کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کیلئے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہے، جس کی شروعات کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ’ملک کیلئے عطیہ‘نام کی مہم سے کی۔ اس مہم کے تحت 6 گھنٹے میں کافی رقم عطیہ کی گئی۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس کراؤڈ فنڈنگ سے صرف 6 گھنٹے میں ایک کروڑ روپے جمع کر لیے ہیں۔

کھرگے نے خود اس کراؤڈ فنڈنگ کیلئے ایک لاکھ ہزار38 روپے کا عطیہ دیا۔ مہم کے آغاز کے دوران، ماکن نے کہا کہ ہماری افتتاحی مہم ’بہتر ہندوستان کیلئے چندہ‘ انڈین نیشنل کانگریس کے 138 سالہ سفر کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حامیوں کو 138 روپے یا 1380 روپے یا 13,800 روپے یا اس سے زیادہ کے ضرب میں چندہ دینے کی دعوت دیتے ہیں جو ایک بہتر ہندوستان کیلئے پارٹی کی مستقل وابستگی کی علامت ہے۔ چندہ کی مہم 28 دسمبر تک چلے گا۔ اس دوران پارٹی نچلی سطح پر بھی مہم چلائے گی۔ پارٹی لیڈر نے کہا کہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اس مہم کے بارے میں بتائیں گے۔

کانگریس نے یہ مہم پارٹی کے قیام کے 138 سال مکمل ہونے کے موقع پر شروع کی ہے۔یہ مہم بنیادی طور پر 28 دسمبر (پارٹی کے یوم تاسیس) تک آن لائن چلے گی۔ اس کے بعد پارٹی کے رضاکار ہر بوتھ میں کم از کم 10 گھروں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فی گھر 138 روپے کاچندہ جمع کریں گے۔

مزید پڑھیں: پارلیامنٹ کی سیکورٹی پر مبینہ طور پر ہنگامہ کرنے پر اپوزیشن کے 49 ارکان لوک سبھا سے معطل

پارٹی رہنماؤں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے خیر خواہوں اور عہدیداروں سے 1,380 روپے یا 13,800 روپے جیسے بڑے عطیات جمع کرنے کی کوشش کریں۔پارٹی کا خیال ہے کہ اس حکمت عملی سے ان کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS