206 میں سی آر پی ایف جوانوں نے کی خودکشی: نتیانند

0
206 سی آر پی ایف جوانوں کی خودکشی: نتیانند
206 سی آر پی ایف جوانوں کی خودکشی: نتیانند

نئی دہلی (ایجنسیاں): پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے پر ہنگامہ جاری ہے۔ اپوزیشن کے ہنگامہ کے درمیان منگل کو 49 ممبران پارلیمنٹ کو ایک بار پھر لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا۔

ہنگامہ آرائی کے درمیان مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے خودکشی اور آپسی لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے سی آر پی ایف اہلکاروں کی موت کے اعداد و شمار پیش کیے۔ ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے رائے نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران سی آر پی ایف اہلکاروں کی طرف سے خودکشی کے رجحان میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایم سی ممبر کے ذریعے پارلیامنٹ کے احاطے میں نائب صدر کی نقل، جگدیپ دھنکھر ناراض

انہوں نے کہا کہ سال 2020 سے 2023 تک سی آر پی ایف کے 206 اہلکاروں نے خودکشی کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS