اتراکھنڈ کی طرز پر یوپی میں بھی صحافیوں کو ملے گی پنشن

0

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے اتراکھنڈ کی طرز پر ریاست میں 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کو پنشن اسکیم کا فائدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات و رابطہ عامہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بدھ کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ کے اڈینشنل ڈائرکٹر انشومان رام ترپاٹھی کی جانب سے گذشتہ ہفتے جمعہ کو جاری سرکلر میں سبھی اضلاع سے اطلاعات افسر سے 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کی تفصیل ایک ہفتے کے اندر دینے کو کہا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینے جولائی میں اتراکھنڈ حکومت نے بھی 60سال سے زیادہ عمر کے صحافیوں کو پنشن اسکیم کے دائرے میں لانے کا اعلان کیا تھا۔ سرکلر میں کہا گیا ہے’ اتراکھنڈ حکومت کی طرح اترپردیش کے 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کو پنشن دئیے جانے کا نظم کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آگاہ کرانا ہے کہ اپنے ضلع سے متعلق 60سال و اس سے زیادہ عمر کے صحافیوں کی تفصیل،لیٹر کی حصولی کے ایک ہفتے کے اندر جلد از جلد دستیاب کرانے کی زحمت گوارہ کریں۔ تاکہ اس ضمن میں آگے کی ضروری کاروائی کی جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS