بہرائچ:سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف درج مبینہ جنسی ہراسانی کے مقدمے میں عدالت میں سماعت چل رہی ہے اور دہلی پولیس کئی ماہ میں تفیش کر رہی ہے، تو دوسری طرف بی جے پی رہنما اترپردیش کے بہرائچ میں طلبہ و طالبات کی ہمت افزائی کرتے ہوئے تہنیتی پیش کر رہے ہیں۔
جانکاری کے مطابق اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے فخرپور بلاک کے ارئی کلا میں ہفتہ کو ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں قیصر گنج سے ایم پی اور سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ نے ہونہار طلبا، طالبات، کسانوں، انتظامی خدمات میں منتخب نوجوانوں کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے برج بھوشن نے بچوں سے کہا کہ وقت کا بہتر استعمال کریں۔ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے پڑھائی بہت ضروری ہے۔ بغیر محنت، بغیر پڑھائی کچھ بھی ممکن نہیں ہے اگر آپ اپنا، اپنے کنبے کا، اپنے علاقے کا نام اونچا کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بہت ہی مضبوطی سے لگنا ہوگا۔ مخالف حالات میں ہی ترقی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں:
دو ہزار روپے کے نوٹ جمع کرانے کی مدت میں توسیع
برج بھوشن نے دعوی کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں خاتون ریزویشن بل نافذ ہوگا۔ بی جے پی کے ذریعہ پارلیمنٹ سے پاس کئے گئے اس بل کو لے کر خواتین میں ایک امید ہے۔ اس کا فائدہ سبھی خواتین کو ملے گا۔ کیونکہ یہ 33 فیصدی ریزرویشن ہے۔