عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر

0

نئی دہلی (ایجنسی) ہر سال پانچ جون کو پوری دنیا میں یوم ماحولیات جوش و خروش سے منایا جاتاہے۔ ماحولیات کو دنیا بھر میں مختلف انداز میں منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1972 میں ماحولیات سے متعلق ایک خصوصی کانفرنس “اسٹاک ہوم انسانی ماحولیات کانفرنس” کے افتتاحی موقع پر کیا۔ یہ ہر سال پوری دنیا کے لوگوں میں ماحولیات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ زمین پر صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول کے تناظر میں لوگوں کو سرگرم سرگرمیوں کے لئے حوصلہ افزائی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔یوم ماحولیات کے موقع پر ڈی سی آفس شاہدرہ نارتھ ایسٹ میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا اور لوگوں کو ماحولیات کے بارے میں اہم معلومات شئیر کی اس کے علاوہ لوگوں کو بتایا کہ حکومت ایک جولائی سے پلاسٹ پر پابندی لگانے جارہی ہے،اس لئے ہمیں ماحول کا خیال رکھنا چاہئے۔ پلاسٹک کو پوری طرح سے ترک کرنا ہوگا۔ ڈی ای ایم مسز دیپیکا شرما ،بابر علی، گومتی، شاہینہ پروین مسٹر جہانگیر وغیرہ نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔اس پروگرام کا انعقاد AWOSPIR NGOنے کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS