نئی دہلی: (یوا ین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کی کابینہ کی توسیع پر طنز کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ وزرا کی تعداد میں تو اضافہ کردیا گیا ہے لیکن کورونا ویکسین کی تعدادکم ہورہی ہے۔
मंत्रियों की संख्या बढ़ी है,
वैक्सीन की नहीं!#WhereAreVaccines pic.twitter.com/gWjqHUVdVC— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 11, 2021
راہل گاندھی نے’ویکسین کہاں ہے‘ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کرکے حکومت سے کہاکہ وزرا کی تعداد بڑھی ہے، ویکسین کی نہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہردن 88لاکھ ٹیکے لگ رہے ہیں۔ ایسے میں دسمبر تک اس رفتار سے محض 60فیصد آبادی کو ہی ٹیکہ لگایا جاسکے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS