اومیکرون کا خوف:بین الاقوامی پروازیں 31جنوری تک معطل

0
Business standard

نئی دہلی (ایجنسیاں) ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے بڑھتے خطرے کے درمیان حکومت نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31جنوری 2022 تک توسیع کردی ہے۔ اس سے قبل 26 نومبر کو حکومت نے اعلان کیاتھا کہ 15دسمبر سے طے شدہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ہٹادی جائے گی اور معمول کے مطابق سروس دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ ایک ہفتے سے کم وقت میں ہی اس فیصلے پر اگلے نوٹس تک روک لگادی گئی ہے۔ جمعرات کو ڈائریکٹوریٹ


جنرل آف سول ایوی ایشن(ڈی جی سی اے) کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ 26 نومبر 2021 کے سرکلر میں جزوی ترمیم کے تحت مجاز اتھارٹی نے ہندوستان آنے والی بین الاقوامی تجارتی مسافرخدمات کے معطلی کو 31جنوری 2022 کی رات 11:59بجے تک بڑھانے کا فیصلہ لیاہے۔ اس پابندی کا اطلاق بین الاقوامی کارگو جہازوں اور خصوصی طورپر منظور شدہ طیاروں پر نافذ نہیں ہوگا۔ سرکلر کے مطابق مجاز اتھارٹی کے ذریعہ حالات اور ضرورت کی بنیاد پر چنندہ روٹوں پر بین الاقوامی طیاروں کے آپریشن کو منظوری دی جاسکتی ہے۔ واصح رہے کہ 23مارچ 2020 سے یہ خدمات معطل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS