اومیکرون سے ہوشیار رہیں، گھبرائیں نہیں، احتیاط برتیں

0

بچوں کی ویکسی نیشن، فرنٹ لائن ورکرس اور بزرگوں کیلئے پری کوشن ڈوز جنوری سے : وزیر اعظم
نئی دہلی(یو این آئی) : حکومت نے آج کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے انفیکشن کے پیش نظر کووڈ ویکسی نیشن میں توسیع اور اسے رفتار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری، صحت کے کارکنوں سمیت فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر بیماریوں میں مبتلا بزرگوں کے لیے پری کوشن ڈوز جنوری سے دینا شروع کی جائے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی ایک خصوصی میٹنگ کے بعد اچانک قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری 3 جنوری سے اور فرنٹ لائن ورکرز، بزرگ افراد کو پری کوشن ڈوز 10 جنوری سے لگائی جائے گی۔ مودی نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا انفیکشن بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی بہت سے لوگ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ میں آپ سب سے اپیل کروں گا کہ گھبرائیں نہیں۔ ہوشیار اور بیدار رہیں۔ ماسک لگائیں اور ہاتھوں کو تھوڑی تھوڑی دیر بعد دھوئیں، ان باتیں کو یاد رکھیں۔ کورونا عالمی وبا سے لڑائی کا اب تک کا تجربہ یہی بتاتا ہے کہ انفرادی سطح پر سبھی رہنما ہدایات پر عمل کریں، یہ کورونا سے مقابلے کا ایک بڑا ہتھیار ہے اور دوسرا ہتھیار ویکسی نیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اس سال 16 جنوری سے اپنے شہریوں کو ویکسین دینا شروع کردی تھی۔ یہ ملک کے تمام شہریوں کی اجتماعی کوشش اور اجتماعی قوت ارادی ہے کہ آج ہندوستان نے ویکسین کی 141 کروڑ خوراکوں کے بے مثال اور انتہائی مشکل ہدف کو عبور کر لیا ہے ۔ آج، ہندوستان کی 61 فیصد سے زیادہ بالغ آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔ اسی طرح، تقریباً 90 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن بچوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں، اب ان کے لیے ملک میں ویکسینیشن شروع ہو گی۔ 3 جنوری 2022 بروز پیر سے اس کی شروعات کی جائے گی۔ اس طرح سے اسکول، کالج جانے والے اس عمر کے بچوں اور ان کے والدین کی پریشانی دور ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کا تجربہ ہے کہ جو لوگ کورونا کے واریئرس ہیں، ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز ہیں، اس لڑائی میں ملک کو محفوظ رکھنے میں ان کا بہت بڑا تعاون ہے ۔ وہ آج بھی کورونا کے مریضوں کی خدمت میں اپنا کافی وقت گزارتے ہیں۔ اس لیے احتیاط کے طور پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ ویکسین ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز کو بھی لگائی جائے گی۔ اس کی شروعات 2022 میں 10 جنوری بروز پیر کو شروع کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے کماربیڈیٹی والے یعنی ذیابیطس اور دیگر امراض میں مبتلا شہریوں کو ان کے ڈاکٹر کے مشورے پر ویکسین کی پری کوشن ڈوز کا متبادل ان کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔ یہ بھی 10 جنوری سے دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا ‘‘میں درخواست کرتا ہوں کہ افواہوں، خوف، کنفیوژن پیدا کرنے کی کوششوں سے گریز کرنا چاہیے ۔ ہم دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم چلا رہے ہیں۔ اسے توسیع اور رفتار دینا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS