زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو ریٹین کرسکیں گی پرانی آئی پی ایل ٹیمیں: بی سی سی آئی

0

ممبئی، (یو این آئی) اگلے برس آئی پی ایل کی بڑی نیلامی سے قبل پرانی آٹھ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو برقرار (ریٹین) رکھنے کی اجازت ہوگی۔ وہیں دو نئی ٹیموں کو نیلامی سے باہر تین کھلاڑیوں کو جوڑنے کی رعایت ہوگی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سنیچر کو اس کی تصدیق کی ہے۔
بی سی سی آئی نے سنیچر کی دوپہر سبھی فرنچائزیوں کو بھیجے گئے ای میل میں کہا پہلے آٹھ موجودہ ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا موقع ملا اور اس کے بعد دو نئی ٹیمیں نیلامی سے قبل زیادہ سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو منتخب کرسکیں گی۔
اس کے علاوہ، بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ تمام ٹیموں کے پاس 2022 کے سیزن کی نیلامی کے لیے 90 کروڑ روپے کا پرس ہونے کی تصدیق کی ہے، جو 2021 کی نیلامی کے لیے 85 کروڑ سے کچھ زیادہ ہے۔ جبکہ کن کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا ہے، موجودہ آٹھ ٹیموں کے پاس یکم نومبر 2021 سے 30 نومبر 2021 تک ونڈو ہوگی، جب کہ دو نئی ٹیموں کو یکم دسمبر 2021 سے 25 دسمبر 2021 تک ونڈو دی جائے گی۔
بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ پرانی ٹیمیں تین سے زیادہ کیپڈ اور ان کیپڈ ہندوستانی کھلاڑیوں کو برقرار نہیں رکھ سکتیں، جبکہ برقرار رکھنے کی فہرست میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد دو تک محدود ہے۔ بی سی سی آئی کے ای میل میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کوئی ٹیم دو سے زیادہ غیر کیپڈ کھلاڑیوں کو نہیں رکھ سکتی۔ جہاں تک نئی ٹیموں کا تعلق ہے تو وہ دو ہندوستانی کھلاڑیوں کو نیلامی سے باہر لے سکتے ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد صرف ایک ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ نئی ٹیمیں نیلامی سے پہلے صرف ایک غیر کیپڈ کھلاڑی کا انتخاب کر سکتی ہیں۔
بی سی سی آئی نے ریٹینشن کے متبادل کے مطابق فرنچائزیوں کے پرس سے کٹنے والی رقم کی بھی تفصیلی اطلاع دی ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق اگر ایک ٹیم چار کھلاڑیوں کو ریٹین کرتی ہے تو اس کے پرس سے 42 کروڑ روپے کٹیں گے جبکہ تین کھلاڑیوں کے لئے 33، دو کے لئے 24 اور ایک کھلاڑی کے ریٹین کی صورت میں 14 کروڑ روپے کاٹے جائیں گے۔ ہر ایک ان کیپڈ کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے پر پرس سے چار کروڑ روپے کم ہوں گے۔
تفصیلی بات کریں تو اگر ٹیمیں چار کھلاڑیوں کو ریٹین کرتی ہیں تو پہلے کھلاڑی کے لئے 16 دوسرے کے لئے 12، تیسرے کے لئے آٹھ اور چوتھے کھلاڑی کے لئے چھ کروڑ روپے کٹیں گے۔ اسی طرح اگر تین کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا جاتا ہے تو پہلے کھلاری کے لئے 15، دوسرے کے لئے 11 اور تیسرے کے لئے سات کروڑ روپے پرس سے کم ہوں گے۔ دو ریٹینشنوں پر پہلے کھلاڑی کے لئے 14 اور دوسرے کھلاڑی کے لئے 10 کروڑ روپے کاٹے جائیں گے، جبکہ ایک کھلاڑی کو بنائے رکھنے کے لئے فرنچائزیوں کو 14 کروڑ روپے چکانے ہوں گے۔
بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کھلاڑی کی طے کی گئی فیس میں فرق ہوگا تو دونوں میں سے جو زیادہ ہوگی وہ پرس سے کاٹ لی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS