image:thefoodietime

دہلی سرکار کے 28کالجوں میں اوبی سی کوٹے کے سب سے زیادہ عہدے خالی
نئی دہلی (ایس این بی) :یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے دہلی یونیورسٹی سے متعلق کالجوں کے پرنسپلوں کو او بی سی ایکسٹینشن اسکیم کے تحت غیرتدریسی عہدوں کو پُر کرنے کی مدت کو آگے بڑھائے جانے سے متعلق احکامات جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی سرکار کے 28کالجوں میں اوبی سی کوٹے کے سب سے زیادہ عہدے خالی ہیں۔ یوجی سی نے کالجوں کو حکم دیا ہے کہ او بی سی ایکسٹینشن اسکیم کے تحت منظور شدہ غیرتدریسی عہدوں کو پُر کیے جانے کی مدت 31دسمبر تک بڑھائی جائے۔
عام آدمی پارٹی کی ٹیچرز تنظیم دہلی ٹیچرز ایسوسی ایشن (ڈی ٹی اے) کے انچارج ڈاکٹر ہنس راج نے یوجی سی کے ذریعہ او بی سی ایکسٹینشن اسکیم کے تحت دہلی یونیورسٹی سے متعلق کالجوں میں منظورشدہ غیرتدریسی عہدوں کو پُر کیے جانے کی مدت 31دسمبر تک کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کالجوں کے پرنسپلوں کو ان عہدوں کو پُر کرنے کے لیے اشتہار نکالنا چاہیے۔
انہوںنے مزید بتایا کہ ڈی ٹی اے نے اوبی سی کوٹے کے غیرتدریسی عہدوں کو بھرنے کے لیے یوجی سی-ایم ایچ آر ڈی کو خط لکھا تھا، ساتھ ہی ان عہدوں کی سروس ایکسٹینشن اسکیم کے تحت ان کی توسیع ایک سال تک بڑھانے کی مانگ کی تھی لیکن کووڈ-19 کو دیکھتے ہوئے ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔ اب یوجی سی نے ان عہدوں کو بھرنے کے لیے 31دسمبر تک کا وقت کالجوں کو دیا ہے۔ ڈاکٹر ہنس راج نے بتایا کہ دہلی سرکار کے ذریعہ امداد یافتہ 28کالجوں میں اوبی سی کوٹے کے سب سے زیادہ غیرتدریسی عہدے ہیں، ان کو بھرے جانے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS