بھوپال (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے شہری ترقی اور مکانات کے وزیر بھوپیندر سنگھ نے آج دیگر پسماندہ طبقوں (او بی سی ) ریزرویشن معاملے میں کانگریس پر دوہرا کردار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے کانگریس نے عدالت جا کر اس طبقے کے ریزرویشن پر روک لگوا دی اور اب پارٹی’نوٹنکی‘کررہی ہے۔ اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں بھوپیندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس سب سے پہلے عدالت گئی اور مدھیہ پردیش میں او بی سی ریزرویشن پر پابندی لگوا دی ۔ اب یہی کانگریس او بی سی طبقے کو ریزرویشن دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو ان کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر بھوپیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان او بی سی زمرے کے لیے یہ ریزرویشن حاصل کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔ کانگریس ڈرامے بازی کرتی رہی۔ اسے صرف یہ کرنا آتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرکمل ناتھ اورکانگریس کو پسماندہ طبقات کی واقعی فکر ہے تو وہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ریزرویشن سے متعلق اپنی عرضی واپس کیوں نہیں لیتی۔ اس معاملے میں کانگریس کا دوہرا کردار ‘ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانا کے اور’ والاہے۔
اوبی سی ریزرویشن معاملے میں کانگریس کا دوہرا کردار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS