نرسیں ہمارے طبی نگہداشت نظام کے دل میں ہیں: منوج سنہا

0

سری نگر: (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نرسوں کو ہمدردی و شفقت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نرسیں ہمارے طبی نگہداشت نظام کے دل میں ہیں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر کیا۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘نرسیں ہمارے طبی نگہداشت نظام کے دل میں ہیں اور وہ ہمدردی، شفقت اور دیکھ بھال کی مظہر ہیں‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر میں تمام نرسنگ عملے کا سماج کی بے لوث خدمت انجام دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا میں ہر سال 12 مئی کو نرسوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا آغاز سال1953 ہوا تھا۔اس دن کی مناسبت سے نرسوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کرنے کے لئے مختلف نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS