عصمت دری کے معاملے میں این پی پی کے رکنِ اسمبلی کی پیشگی ضمانت منظور

0
image:lawinsider

شیلانگ :(یو این آئی) میگھالیہ کی ایک نچلی عدالت نے حکمران نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے رکنِ اسمبلی تھامس سنگما کی عصمت دری معالے میں پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے۔
ایک خاتون کی جانب سے عصمت دری اور دھمکی دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد مسٹر سنگما نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیشگی ضمانت کی عرضی دائر کی تھی۔ سنگما وزیراعلیٰ کونارڈ سنگما کے مشیر بھی ہیں۔
سنگما کے وکیل کوسوت پال نے بدھ کے روز کہا ’’عدالت نے سنگما کی بغیر اجازت کے عدالت دائرہ اختیار باہر نہیں جانے اور معاملے کی جانچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی شرط پر پیشگی ضمانت منظور کی ہے ۔ عدالت نے ملزم رکن اسمبلی کو شکایت کنندہ اور استغاثہ کے گواہ سے فاصلہ بنائے رکھنے اور شکایت کنندہ اور استغاثہ کے گواہ کو کوئی لالچ یا دھمکیاں نہ دینے کی ہدایت دی ہے ۔
اس کے علاوہ عدالت نے سنگما کو مبینہ عصمت دری معاملے کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS