نئی دہلی: مرکزی حکومت اپنے فیصلوں کے باعث مستقل سرخیوں میں ہے۔ شہریت شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے بعد مرکزی حکومت نے قومی آبادی کا اندراج (این پی آر ) کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ ملک کو کیوں گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ این پی آر این آر سی کی جانب پہلا قدم ہے اور این آر سی کا دوسرا نام ہے۔ امت شاہ نے بھی اویسی کے بیان پر طنز کیا ہے۔ شاہ نے کہا کہ میں انہیں بھروسہ دلاتا ہوں کہ این آر سی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اس کے مرحلے بالکل منفرد ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS