نئی دہلی، (پی ٹی آئی) : امول دودھ کے بعد اب پراگ کمپنی نے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پراگ کمپنی نے منگل کو اطلاع دی کہ اس نے گووردھن برانڈ دود ھ کی قیمت میں یکم مارچ سے 2روپے فی لیٹرکا اضافہ کردیاہے۔ اس سے پہلے پیر کو امول برانڈ کے دودھ کی قیمت میں 2روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اب کچھ دیگر کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ پراگ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب تک گووردھن گولڈ ملک ، جو 48روپے فی لیٹر میں ملتا تھا، وہ اب 50روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔اس کے علاوہ گووردھن ٹونڈ ورائٹی کا دودھ اب 48روپے میں فروخت ہوگا، جو اب تک 46روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔ پراگ ملک فوڈس کے چیئرمین دیویندر شاہ نے کہاکہ ’قیمتوں میں اضافہ 3سال کے بعد کیا جارہا ہے۔ ایندھن کی قیمت بڑھنے، پیکیجنگ، کرایہ اور چارہ مہنگا ہونے کے سبب دودھ کی پیداوار اب پہلے سے زیادہ مہنگی ہوگئی ہے‘۔ شاہ نے کہاکہ ڈیری کسانوں کی لاگت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس کے سبب دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کرنا پڑرہا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں دودھ کی مانگ میں اضافہ ہوجاتاہے۔ شاہ نے کہاکہ ایسی صورتحال میں کسانوں کی جانب سے پیداوار مسلسل جاری رہے، اس کیلئے قیمتوں کو بڑھانا ضروری ہوگیاتھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے منافع میں بھی کٹوتی کی گئی ہے، تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے اور وہ زیادہ پیداوار کیلئے راغب ہوں۔ امول اور پراگ کی جانب سے دودھ کی قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد اب مدرڈیری جیسے برانڈس بھی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
اب پراگ دودھ کی قیمتوں میں بھی ہوا اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS