روس اور بیلاروس پر پابندی، نواک جوکووچ کی ویمبلڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید

0

لندن (ایجنسیاں): عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ومبلڈن انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک بیان میں سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کہا ہے کہ میں جنگ کی ہمیشہ مذمت کروں گا، مجھے اندازہ ہے جنگ کی کتنی تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ومبلڈن کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتا، جب سیاست کھیل میں مداخلت کرتی ہے تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر سب سے بڑے ٹینس ایونٹ ومبلڈن چمپئن شپ میں شرکت پر پابندی لگادی گئی تھی۔یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ رواں برس 27 جون سے 10 جولائی تک ہوگی۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کو بنیاد بناکر روسی اور بیلاروسی ٹینس کھلاڑیوں پر گرینڈ سلم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے دروازے بند کردیے گئے۔اس پابندی کی وجہ سے مینز ٹینس رینکنگ میں دنیا کے دوسرے بہترین کھلاڑی روس کے دانیل میدیدیف اور بیلاروس سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر 4 کھلاڑی آرائینا سبالینکا میگا ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS