نئی دہلی: مرکزی حکومت نے صاف ستھرے ایندھن والے گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہائیڈروجن ایندھن سیلس سے چلنے والی گاڑیوں کی سلامتی جائزے کے معیارات کو نوٹیفائڈ کردیا ہے۔
سڑک ونقل وحمل اور قومی شاہراہ کی وزارت نے بدھ کو مرکزی موٹر گاڑی ایکٹ 1989 میں ترمیم کرکے ہائیڈروجن فیول سیلس کے ذریعہ چلنے والی گاڑیوں کی سلامتی جائزہ کے معیارات کو نوٹیفائڈ کردیا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ یہ نوٹی فیکیشن صاف ستھرے ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے جاری کی گئی ہے اوراس کے تحت قوانین میں اصلاحات کئے گئے ہیں۔
اس معاملے میں اطلاع دیتے ہوئے وزارت نے بتایا کہ یہ قدم ملک میں ہائیڈروجن ایندھن سیلس پر مبنی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی سہولت فراہم کرے گی اور ماحولیاتی کے مطابق توانائی کے استعمال سے گاڑیوں کی آلودگی سے ماحولیات کو ہونے والے نقصان میں بھی کمی آئے گی۔ ایسے گاڑیوں کو بنانے والے اور فراہم کرنے والوں کے پاس گاڑی ٹیسٹ کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح کے معیار مہیا کرائے گئے ہیں۔
ہائیڈروجن ایندھن سیلس گاڑیوں کے لئے اسٹینڈرڈ نوٹیفائڈ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS