بلرام پور:اترپردیش کے بلرام پور،سراوستی اور بہرائچ سے ملی نیپال کی 254 کلومیٹر سرحد کی حفاظت میں تعینات سشتر سیما بل( ایس ایس بی) اور نیپال فوجیوں کے بیچ تال میل برقرار ہے اور دونوں کے جوانوں کے بیچ کسی طرح کا تناؤ نہیں ہے۔ بلرام پور ضلع کے ایک روزہ دورہ پر اتوار کو آئے دیوپاٹن منڈل کے پولس سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ رینج کے بلرام پور،سراوستی اور بہرائچ اضلاع سے ملحق نیپال کی 254 کلومیٹر کی سرحدیں ہیں ۔ دونوں ممالک کی بارڈر فورس میں پہلے کی طرح کا تال میل قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایس بی اور ضلع کی پولس سرحد پر ہونے والی قومی مخالف سرگرمیاں پر نظر رکھ رہی ہے۔ ان اضلاع سے سٹی نیپال کی سرحد پر کسی طرح کے تناؤ کی خبر نہیں ہے اور دونوں ممالک کی سیکورٹی ایجنسیوں میں تال میل برقرار ہے۔
ہند۔ نیپال کے بیچ تامیل میل برقرار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS