این آر سی سے صرف مسلم ہی نہیں ہندو بھی اپنی شہریت ثابت نہیں کر سکیں گے: ادھو ٹھاکر

    0

    ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھے ٹھاکر نے سی اے اے کی حمایت میں اپنے اشارے دیے ہیں۔ انہوں نے اشاروں میں کہا ہے کہ وہ سی اے اے کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کریں گے۔ جب کہ شیو سینا حکومت کی متحدہ جماعت کانگریس اور این سی پی شہریت قانون، قومی شہریت رجسٹر اور این پی آر کے بھی خلاف ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ادھے ٹھاکرے نے اپنے ان خیالات کا اظہار شیو سینا کے اخبار سامنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریت قانون کے تحت کسی کو بھی ملک سے باہر نہیں نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ مہاراشٹر میں این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے، کیوں کہ اس کے ذریعہ ہندؤں کو بھی اپنی شہریت ثابت کرنے میں دشواری ثابت ہوگی۔ این آر سی کے ذریعہ صرف مسلم ہی نہیں ہندوؤں کو بھی اپنی شہریت ثابت کرنے میں دشواری ہوگی۔ اس لیے میں این آر سی کو مہاراشٹر میں نہیں آنے دوں گا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ انٹر ویو شیو سینا لیڈر اور سامنا کے ایڈیٹر سنجے راؤت نے کیا ہے۔  

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS