نئی دہلی ،(یو این آئی) پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے کہا ہے کہ وزیر اعلی امریندر سنگھ اور پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان تنازعہ جاری ہے اور ریاستی کانگریس میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔مسٹر راوت نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ وہاں معاملہ سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اوراس وقت جو حالات ہیں ان سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اب تک کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہاں صورتحال جلد ہی ٹھیک ہو جائے گی۔انہوں ںے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کی کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد پنجاب گئے اور کانگریس قیادت کے ساتھ ہوئی بات چیت کے حوالے سے انہوں نے کیپٹن امریندر سنگھ اور مسٹر سدھو سے بات کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS