اوسلو۔نئی دہلی،(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کی ناروے کے نومنتخب وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو دی گئی نیک خواہشات اور مبارکبادی پیغام کے جواب میں انہوں نے مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں نورڈک۔ہندستان سربراہی کانفرنس، آب و ہوا کی تبدیلی دیگر امور پر ہندستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
خیال رہے کہ سنیچر کو مسٹر مودی نے حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے پر وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ہندستان۔ناروے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وہ انکے ساتھ کام کرنے خواہش مند ہیں۔
اس کے بعد مسٹر اسٹورے نے مبارکبادی پیغام کے جواب میں ٹوئٹ کیا کہ شکریہ وزیراعظم نریندر مودی۔ میں بھی قواعد پر مبنی ورلڈ آرڈر، سمندروں، آب و ہوا، ماحولیات، توانائی اور نورڈک۔انڈیا سمٹ پر یو این ایس سی میں ناروے ہندستان تعا ون کو مضبوط کرنے کے لئے آپ کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔
ناروے کی مرکزی وام لیبر پارٹی کے لیڈر وزیراعظم جونس نے اس ہفتے کی شروعات میں ایرنا سولبرگ کی جگہ لی، جو دو مدت کار تک اس عہدہ پر رہی۔
خیال رہے کہ یو این ایس سی میں تعاون پر بات اس لئے کی جارہی ہے کیونکہ ہندستان اور ناروے دونوں ہی 2021-22کے لئے اقوام متحدہ سلامی کونسل کے غیرمستقل رکن ہیں۔ ہندستان نے اس سال اگست کے مہینے کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت کی تھی اور دسمبر 2022میں ہندستان اس کی ذمہ داری سنبھالے گا جبکہ صدارت کی ذمہ داری ناروے جنوری 2022 میں لے گا۔
ناروے کے وزیراعظم کی خواہش، مودی کے ساتھ کام کرنے کا عزم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS