شمالی ہند میں اگلے پانچ دنوں تک دھند چھائے رہنے کا امکان

0

نئی دہلی (یو این آئی): ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو کہا کہ اگلے پانچ دنوں تک شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گھنے سے بہت گھنے دھند کے چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ 16 سے 18 جنوری تک رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے کچھ حصوں میں گھنے سے بہت گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں 19 جنوری سے 21 جنوری کی صبح تک اسی طرح کے حالات متوقع ہیں۔

محکمہ نے کہاکہ “اتر پردیش کے کچھ حصوں میں 16 سے 18 جنوری تک صبح کے کچھ گھنٹوں کے لیے گھنے سے بہت گھنے دھند کا امکان ہے۔”

آئی ایم ڈی نے 17 اور 18 جنوری کو اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے مختلف علاقوں میں دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ 17-21 جنوری تک بہار اور شمالی راجستھان کے اوپر جبکہ جھارکھنڈ، سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں 17 سے 20 جنوری تک، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ 17 سے 19 جنوری تک، ہماچل پردیش، جموں ڈویژن، گنگا مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں 17 اور 18 جنوری تک شدید دھند کے حالات برقرار رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے دو دنوں تک سردی سے شدید سردی کی توقع ہے۔ 16 جنوری کو پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں شدید سردی پڑنے کی توقع ہے اور بہار کے مختلف حصوں میں 16 اور 17 جنوری تک سردی برقرار رہے گی۔

محکمہ نے اگلے پانچ دنوں تک شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں سردی کی لہر سے شدید سردی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: کانگریس نے کبھی رام مندر کی مخالفت نہیں کی، بی جے پی کو صرف ہندو مسلم مدا بنانا تھا: دگ وجے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت میں تقریباً دو ڈگری سیلسیس کا اضافہ متوقع ہے اور اگلے چار دنوں کے دوران مشرقی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت میں تقریباً 2-4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ متوقع ہے۔ اگلے پانچ دنوں میں ملک کے باقی حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS