اترپردیش میں بارش کے سبب اسکول بند کرنے کا حکم،ہیلپ لائن نمبر جاری

0

لکھنئو (یو این آئی) اترپردیش کی راجدھانی لکھنئو میں گزشتہ 24گھنٹوں سے لگاتار ہورہی بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے جمعہ کو اسکول بند کرنے کا آرڈر جاری کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی آفت یا پریشان میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے ہیں۔ لکھنئو کے ڈی ایم سوریہ پال گنگوار نے لگاتار بارش کے دوران پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملنے کے پیش نظر لکھنو¿ کے شہری اور دیہی علاقوں میں جماعت 12تک کے سبھی سرکاری، پرائیویٹ اور امداد یافتہ اسکولوں کو 16ستمبر کو بند رکھنے کا آرڈر جاری کیا ہے ۔اس کے علاوہلکھنئو کی کمشنر روشن جیکب کی ہدایت پر ڈی ایم گنگوار نے ضلع لکھنئو میں 15ستمبر کی رات سے ہورہی لگاتار بارش کے پیش نظر مقامی افراد کے لئے ہدایات جاری کئے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسم نے پہلے ہی 17ستمبر تک بھاری بارش کے امکانات کا اظہار کیا ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے مقامی افراد کو پورا احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے ۔ اس درمیان ڈویژنل کمشنر جیکپ نے پانی جمع ہونے والے علاقوں میں جاکر لوگوں کے مسائل کو جانا۔ ڈی ایم نے اپنی ہدایات میں خستہ حال عمارتوں سے لوگوں کو احتیاط برتنے اور زیارہ ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کامشورہ دیا ہے ۔ اس میں کہا گیاہے کہ لوگ بھیڑ و ٹریفک والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں اور کھلے سیور، بجلی کے تار و کھمبوں سے دور رہیں۔انہوں نے پانی جمع ہونے اور درخت گرنے جیسے کسی بھی قسم کے پریشانی یا جانکاری ملنے پر نگر نگم کے کنٹرول روم کو مطلع کرنے کے لئے کہا ہے ۔ اس کے لئے ڈی ایم نے تین موبائل فون نمبر 9151055971،9151055672،اوعر9151055673اورٹول فری نمبر 1553جاری کیا ہے ۔ موصول اطلاع کے مطابق لگاتار ہورہی بارش کی وجہ سے لکھنو¿ کے زیادہ علاقوں میں بجلی بحران بھی پیدا ہورہا ہے ۔
بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سے راجدھانی کے تمام علاقے گذشتہ رات اندھیرے میں رہے ۔ ڈی ایم نے وبجلی بریک ڈاو¿ن وغیرہ ہیلپ لائن نمبر 1912 پر اطلاع دینے کو کہا ہے ۔
ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے پینے کے پانے کو ابال کر پینے اورنزدیکی ہیلتھ سنٹر سے بلیچنگ پاوڈ و کلورین کی گولیاں حاصل کر نے کی تجویز دیتے ہوئے کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں لکھنئو کے چیف میڈیکل افسر کے کنٹرول روم کے فون نمبر 05222622080پر رابطہ کرنے کو بھی کہا ہے ۔
اسی طرح سے کسی بھی دیگر قسم کے مسائل کے لئے ڈی ایم نے ‘انٹگریٹیڈ کنٹرول کمانڈ سنٹر’ کا فون نمبر 0522۔4523000جاری کیا ہے ۔ س پر کوئی بھی پریشانی درج کرائی جاسکتی ہے ۔ ڈی ایم نے پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹروں کے علاوہ تمام سرکاری اسپتالوں سمیت دیگر سبھی اسپتالوں کو ‘ہائی الرٹ موڈ’پر رہنے کی ہدایت دی ہے ۔اسپتالوں میں ٹراما منجمنٹ، سانپ کاٹنے ، بجلی کے کرنٹ اور پانی کی وجہ سے ہونے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کا نظم کرنے ، ایمرجنسی سروس میں تعینات افسرا و ملازمین کے ڈیوٹی پر موجود رہنے اور دوا وغیرہ کا نظم، مریض گاڑی کا انتظام بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھہی سبھی سرکاری اور ایمرجنسی خدمات کے دفاتر کھلے رہیں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS