نورا فتحی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوئی

0
image:www.thequint.com

نئی دہلی،(یو این آئی):بالی وو ڈ اداکار نورا فتحی منی لانڈرنگ کے ایک معاملہ میں اپنا بیان درج کرانے کے لئے جمعہ کو یہاں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں پیش ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ سریش چندرشیکھر رشوت معاملہ میں جانچ کے لئے ایجنسی نے نورا کو سمن بھیجا تھا اور ایجنسی 200کروڑ روپے کے منی لانڈرگ کے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ اس معاملہ میں ایجنسی نے نورا کے علاو ہ جیکلین فرنانڈیس کو بھی سمن بھیجا تھا اور جیکلین کو جمعہ کو دفتر میں پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
ایجنسی اس بات کی بھی جانچ کررہی کہ کہیں اس رقم کی بیرون ملک سرمایہ کاری تو نہیں کی گئی ہے۔ اس میں رشوت کا اہم ملزم سریش چندرشیکھر ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سریش اور اس کی بیوی کے گھروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے ہیں اور ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں بالی ووڈ اداکاروں کا سرگر م کردار بھی سامنے آیا ہے۔
یہ معاملہ دہلی اقتصادی جرائم ونگ کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے اور چندر شیکھر کروڑ روپے کے اس ریکٹ میں اہم ملزم ہے۔ اس سے پہلے اس منی لاڈرنگ معاملے میں چندرشیکھر سے بطور گواہ پوچھ گچھ کی گئی تھی اور نورا سے اگست مے پہلے بھی چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی اور منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اس کا بیان درج کیا گیا تھا۔
دراصل یہ معاملہ سیاست اور بالی ووڈ کے گٹھ جوڑ کا ہے جس میں تملناڈوں میں آر کے نگر میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ششی کلا دھڑے کے لئے اے آئی اے ڈی ایم کے’دو پتیوں‘والے انتخابی نشان کو حاصل کرنے کے لئے انتخابی افسران کو رشوت دینے کے لئے چندرشیکھر پر ٹی ٹی وی دناکرن سے یہ رقم لینے کا الزام ہے۔ چندر شیکھر کو 2017میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS