فوجیوں کیلئے نان بلیٹ پروف گاڑیاں،وزیراعظم کیلئے مہنگا جہاز: راہل

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے وزیر اعظم کیلئے جہاز خریدے جانے کے حوالہ سے  مودی پر ہفتہ کو ایک بار پھر حملہ کیا اور ایک ویڈیو شیئر کر کے فوجیوں کیلئے نان بلیٹ پروف گاڑیاں اور اپنے (مودی)لئے مہنگا جہاز خریدنے کا الزام لگایا
لداخ  سرحد  پر چین اور  ہندوستان  کے مابین تنازع پر راہل گاندھی گذشتہ کئی مہینوں سے مودی پر مستقل حملہ آور ہیں۔
کیرالہ کے وائناڈ کے  رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا ہے کہ ’’ٹرک کے اندر بیٹھے کچھ فوجی آپس میں بات کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ’انہیں نان بلٹ پروف گاڑی میں بھیج کر ہماری زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ  کیا ’’ہمارے فوجیوں کو  نان بلٹ پروف ٹرکوں میں شہید ہونے کیلئے  بھیجا جارہاہے اور ہمارے وزیر اعظم کے لئے 8400 کروڑ روپے کے  ہوائی جہاز! کیا یہ انصاف ہے؟‘‘
راہل گاندھی نے جمعرات کو  بھی جہاز خریدنے کے لئے وزیر اعظم کو نشانہ بنایا اور کہاتھا  کہ وزیر اعظم کو صرف  اپنی  شبیہ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے لئے 8400 کروڑ کا طیارہ خریدا۔ اتنے میں  سیاچن-لداخ بارڈر پر تعینات ہمارے فوجی جوانوں  کے لئے کتنا کچھ  خریدا جاسکتا تھا ۔ گرم لباس: 30،00،000 ، جیکٹس ، دستانے: 60،00،000 ،جوتے: 67،20،000 آکسیجن سلنڈر: 16،80،000۔
وزیر اعظم کو صرف اپنی  شبیہ کی فکر ہے نہ کہ فوجیوں کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS