اترپردیش ایم ایل سی الیکشن کیلئے نامزدگی کا عمل 15مارچ سے

0

وارانسی (یو این آئی) : اترپردیش قانون ساز کونسل کے وارانسی لوکل اتھارٹی حلقہ کیلئے نظرثانی شدہ انتخابی پروگرام کے مطابق نامزدگی کا عمل 15مارچ سے دوبار ہ شروع ہوگا۔ نامزدگی 19مارچ سے داخل کی جاسکتی ہے۔ اسسٹنٹ الیکٹورل افسر ران وجے سنگھ نے بتایا کہ دو سالہ انتخابات کیلئے پروگرام کے مطابق اس سیٹ کیلئے پولنگ 9 اپریل (ہفتہ) کو ہوگی۔ پہلے بھر ے گئے اور نئی نامزدگیوں کی جانچ 21مارچ کو اور نام واپسی کی آخری تاریخ 23مارچ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 12 اپریل کو ہوگی۔وارانسی مقامی لوکل اتھارٹی حلقہ کے تحت وارانسی میں 13، چندولی میں 14اور بھدوہی میں 14سمیت کل ملاکر 41مقامی ادارے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS