27سیٹوں پر ایس پی کو 5 ہزار سے کم ووٹوں سے شکست

0
image:ndtv.in/uttar-pradesh-news

نئی دہلی(ایجنسیاں) الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق یوپی میں 27 سیٹیں ایسی ہیں جہاں سماج وادی پارٹی 5 ہزار سے کم ووٹوں سے الیکشن ہار گئی۔ وہیں ایسی 7 اسمبلی ایسی سیٹیں ہیں، جہاں بی جے پی 500 سے بھی کم ووٹوں سے جیتی۔، ایس پی کو علی گنج، اورائی، بہرائچ، بدلاپور، بھوگاؤں، چھبراماؤ، اٹاوہ، فرید پور، جلال آباد، بندکی، جلیسر، کٹرا، مدھوبن، مانک پور، مدیہہون، محمدی، مراد آباد نگر، نکود، پھول پور، سیلون، شاہ گنج، شراوستی ،اور سلطان پور کو تروا سیٹوں پر 5000 سے کم کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان میں سے7 سیٹوں پر شکست کا مارجن ایک ہزار سے کم رہا۔ آر ایل ڈی نے بڑوت سیٹ 315 ووٹوں سے، نہٹور سیٹ 258 ووٹوں سے اور بجنور سیٹ 1445 ووٹوں سے ہاری۔بی جے پی کی بات کریں تو اسے 19 سیٹوں پر 5 ہزار سے بھی کم ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چاند پور سیٹ سے بی جے پی امیدوار کملیش سینی کو ایس پی کے سوامی اومویش نے صرف 234 ووٹوں سے شکست دی۔ بی جے پی نے رام نگر سیٹ کو صرف 261 ووٹوں کے فرق سے اور اسولی سیٹ کو 269 ووٹوں سے کھو دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کل 52 سیٹیں ایسی تھیں جہاں ہار جیت کا مارجن 5000 یا اس سے کم تھا۔ کسانوں کی تحریک کو دیکھتے ہوئے سمجھا جا رہا تھا کہ مغربی اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا اور اقتدار بھی اس کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے، لیکن بی جے پی ہوا کا رخ اپنے حق میں کرنے میں کامیاب رہی۔ آخری لمحے میںمغربی یوپی میں 15 سیٹیں کھونے کے باوجود اس نے تقریباً 70 فیصد اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS