نوئیڈا(ایجنسیاں)
اترپردیش کی اقتصادی دارالحکومت نوئیڈا میں کورونا دور صنعتوں پر بھاری ثا بت ہورہا ہے۔ انہیں دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے انڈین انڈسٹری ایسوسی ایشن (آئی آئی اے) ان کے مسائل کو جاننے سب سے مل کر ان کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لئے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کورونا مدت کے بعد 500 سے زیادہ صنعتیں یہاں پراپرٹی ڈیلر کے پاس فروخت کے لئے آچکی ہیں۔ اب ان کو شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔آئی آئی اے کے صدر کلمانی گپتا نے کہا کہ بہت ساری صنعتیں بند ہوچکی ہیں اور کچھ بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔ ان سب کی شناخت کے لئیآئی آئی نے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ٹیم میںاومیش بترا، آشیش ملہوترا، مکیش کوشک، انکور سنگھل اور روہت سنگھ شامل ہیں۔ یہ ٹیم ایسی تمام فیکٹریوں کی نشاندہی کرے گی اور ان کی فہرست بنائے گی۔ٹیم ان صنعتوں کے آپریٹرز سے ملاقات کرے گی اور ان کی پریشانیوں، ان صنعتوں کو چلانے میں انہیں کن پریشانیوں کا سامنا ہے اور انھوں نے اپنی صنعت کیوں بند کی ہے اس کا پتہ چلائے گی۔ اس کے بعد انہیں آئی آئی اے کی طرف سے ایک وفد ملے گا اور اس مسئلے کو حل کرنے اور بند ہونے والی صنعتوں کو دوبارہ چلانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اتھارٹی کے او ایس ڈی سے بھی ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ اتھارٹی نے ان لوگوں کی فہرست دستیاب کردی ہے جن کو صنعت کے قیام کے لئے پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں۔ان نئے لوگوں سے آئی آئی اے ٹیم کے ذریعہ رابطہ کیا جائے گا اور وہ جو صنعتوں کو قائم کررہے ہیں ان میں ان کی مدد کی جائے گی تاکہ شہر کو صنعتی طور پر ترقی دی جاسکے اور جس نیت سے نوئیڈا قائم کیا گیا ہے اسے پورا کیا جاسکے۔
ایم ایس ایم ای انڈسٹریل ایسوسی ایشن نوئیڈا کے صدر سریندر ناہٹا نے کہا کہ کورونا نے صنعتوں کو تباہ کیا ہے اور یہاں صنعتی یونٹیں بحران کا شکار ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کورونا کے بعد سے یہاں 500 سے زیادہ صنعتیں پراپرٹی ڈیلروں کے پاس فروخت کے لئے آچکی ہیں اور وہ ان کا سودا کروانے میں مصروف ہیں۔ ان میں سے کچھ صنعتیں کام کی حالت میں ہیں اور کچھ بند ہیں۔ صنعت کے آپریٹرز انہیں بیچنا چاہتے ہیں اور کہیں اور شفٹ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں یا کوئی اور کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔
نوئیڈا میں بند صنعتوں کو بچانے کیلئے 5رکنی ٹیم تشکیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS