چنڈی گڑھ: (یو این آئی) پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے آج کہا کہ پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا۔واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قتل میں جو بھی ملوث ہے اسے بخشا نہیں جائے گا۔ ایک ٹویٹ میں بھگونت مان نے موسے والا کے خاندان اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور انتہائی تحمل کی اپیل بھی کی۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے ٹویٹ کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب کا ایک اور بیٹا گینگ وار اور منظم جرائم کا شکار ہو گیا ہے۔مسٹر چڈھا نے لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس بزدلانہ حملے کے ذمہ دار مجرموں کو پکڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے انتہائی تحمل اور امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔
موسےوالا کے قاتلوں کو بخشا نہیں جائے گا:بھگونت مان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS