آدھار کارڈ نہیں تو محلہ کلینک میں ٹیسٹ نہیں

0

نئی دہلی :دہلی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے متعدد بار اس بات کی وضاحت ی جاچکی ہے کہ اسپتالوں یا محلہ کلینک میں علاج کے لئے آدھار کارڈ دکھانا ضروری نہیں ہے لیکن اس کے بعد بھی کئی بار مریضوں کو آدھار کارڈ نہ ہونے کے سب علاج کروانے میں پریشانی آتی ہے۔ اسپتال تو چھوڑیئے، اب محلہ کلینک میں بھی آدھار کارڈ دکھائے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ گریٹر کیلاش کے ایک محلہ کلینک کے باہر اس طرح کا پوسٹر لگاہوا ہے جس میں صاف لکھا ہے کہ جب بھی آئیں آدھار کارڈ ضرور لائیں، آدھار کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کل ایک مریض کو واپس بھی بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سنیل اپنی حاملہ بیوی کو لے کر گریٹر کیلاش کے محلہ کلینک میں پہنچے تھے۔ یہاں انہیں پنڈت مدن موہن مالویہ اسپتال سے رےفر کیا گیا تھا۔ سنیل کے مطابق ان کی بیوی کا ایک ٹیسٹ ہونا تھا لیکن آدھار کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرنے سے انکار کر دیا۔ کافی دیر تک وضاحت کے بعد ڈاکٹر نے خالی پیٹ کا ٹیسٹ کیا لیکن دوسری بار کے ٹیسٹ کے لئے آدھار کارڈ لانے کے لےے کہا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS