الحکمہ فاﺅنڈیشن نے ضرورت مندوں میں تقسیم کئے کمبل، حقوق اللہ کے ساتھ بندوں کے حقوق کا خیال بھی لازم , ڈاکٹر جمیل احمد قریشی

0

نئی دہلی۔ عیسٰی علیہ سلام کی پدائیش کے موقع پر الحکمہ فاﺅنڈیش نے ذاکر نگر ویسٹ میں ایک پروگرام منعقد کیا۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر جمیل احمد قریشی نے شرکت کی، اور پروگرام کی صدارت انجینئر اکمل ضمیر بیگ نے کی۔ 
اس موقع پر مہمانان اعزازی ڈاکٹر نعیم رضا نے حضرت عیسٰی علیہ سلام کی سیرت پر روشنی ڈالی۔
 انھوں نے کہا کہ عیسٰی علیہ سلام نے ہمارے لئے جو پیغام چھوڑا ہے کہ اللہ سے ہمارا رشتہ مضبوط ہو ، نماز کے پا بند ہوں، زکوٰت ادا کریں اور اپنی والدہ کا خاص خیال رکھیں۔ 

    خدمت خلق کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے مفتی شاہد سرور نے کہا کہ ہمیں ایک تختہ کی مانند اپنی زندگی گزارنا چاہئے ایک تنکے کی مانند نہیں ںجو اپنا بوجھ بھی خود نہیں اٹھا سکتا۔ انھوں نے آگے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔ 

    پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جمیل احمد قریشی نے کہا الحکمہ فاﺅنڈیشن کی سماجی اور روحانی خدمات کو سراہتے ہوئے بھر پور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ان خدمات کی آج کے ماحول میں شدید ضرورت ہے اور فاﺅنڈےشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔
  
پروگرام کے آغاز میں فاﺅنڈیشن کے سکرٹری سید شعیب احمد نے مہمانوں کا استقنبال کیا اور فاﺅنڈیشن کی خدمات کا تعارف کرایا۔ انہوں نے لوگوں سے فاﺅنڈیشن کے ذریعہ قائم کردہ کمپیوٹر سینٹرس، سیلائی کڑھائی سنٹرس سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ 

اس موقع پر پروفیسر میر امتیاز احمد نے بھی فاﺅنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے حاضرین سے تعاون کی اپیل کی۔ 
پروگرام کے آخر میں علاقہ کے ضرورت مند لوگوں میں کمبل تقسیم کئے گئے۔ جنکی فراہمی کے لئے ڈاکٹر جمیل احمد قریشی، فرقان،عادل ،راشد ، سمیر فاروقی، ڈاکٹر شہناز، اہلیہ عارف ، شہناز ، شارق  اور محمد شعیب نے مالی تعاون پیش کیا۔ شاہد پرویز، ثاقب اسین، عتیق الرحمٰان ، ندیم احمد، آصف فرقان اور سعود عالم نے پروگرام کے انتظامی امور انجام دئے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS