نتیش کمار نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ وہ سوشانت سنگھ معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی سفارش کررہے ہیں

    0

    ممبئی : ممبئی ہائی کورٹ نے فلم ایکٹرسوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے کی تحقیقات کو سی بی آئی کے ذریعے سے کرائے جانے کی درخواست پر سماعت کو کل تک ملتوی کردیا ہے۔چیف جسٹس دیپانکر دتہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کے سامنے آج یہ معاملہ سماعت کے لیے پیش کیا گیا تھا ۔شدید بارش کی وجہ سے ہائی کورٹ کے عملے کو کورٹ میں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورضروری تعداد میں درکار عملہ کورٹ نہیں پہنچ پایا جس کے باعث شیڈول کے مطابق طئے سماعت آج نہیں ہو سکی۔ ممکن ہے کہ اس کیس کی اگلی سماعت کل رکھی جائےگی۔
     ایک سماجی کارکن سمیت ٹھاکر نے اپنے وکیل رسپال سنگھ رینو کے ذریعہ عدالت سے درخواست کی ہے،کہ مختلف وجویات کی بنیادوں پرفلم ایکٹرسوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے تحقیقات کو سی بی آئی آئی کو منتقل کیا جائے۔عدالت نے درخواست گزارکی عرضی کو قبول کرتے ہوئے آج سماعت کی تاریخ طئےکی تھی،لیکن ممبئی میں شدید بارش کے باعث اسے ملتوی کر دی گیا ہے۔ اوراس ضمن میں اگللی سماعت کل متوقع ہے۔
    دریں اثناء ،بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔بہار کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشانت کے والد سے بات کی ہے۔انھوں نے سی بی آئی کے ذریعے سے تحقیقات کرائے جانے پررضامندی کا اظہار کر کے اجازت دی ہے۔جس کے بعد نتیش کمار نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ وہ اب اس معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی سفارش کررہے ہیں۔
     ماہ جون میں،اداکارسوشانت سنگھ راجپوت نے اپنی رہائش گاہ پرخودکشی کرلی تھی،جس  کے بعد سے یہ مسلسل زیر بحث رہا اورکئی زاویوں کے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے میں ہردن کوئی نہ کوئی نیا موڑ سامنے آرہا ہے۔سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد جب ممبئی پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی تھی ،بہارپولیس نے بھی تحقیقات میں مداخلت شروع کردی۔ جس کے بعد یہ مسئلہ دن بہ دن ایک مختلف رخ اختیارکررہا ہے۔سوشانت کی تحقیقات کے نتیجے میں ممبئی پولیس اور بہارپولیس کے مابین تفتیش کا آغازہوا ہے۔اور اب بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نےاس معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے۔
    اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کے بعد مختلف شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ اس معاملے کی تفتیش بعد میں ممبئی پولیس نے کی۔ ادھر،کچھ دن پہلے،جب سوشانت کے والد نے پٹنہ پولیس میں شکایت درج کروائی تھی،بہار پولیس نے بھی مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔تاہم،بہار پولیس اب یہ الزام لگا رہی ہے کہ ممبئی پولیس تعاون نہیں کررہی ہے۔ای ڈی نے بھی اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS