این آئی ٹی جالندھر میں 77 اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں پر بھرتی، امیدوار 4 نومبر تک درخواست دے سکتے ہیں

0

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جالندھر نے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق این آئی ٹی میں 77 اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 1، اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 2 اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی اسامیوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔ اہل امیدوار اس بھرتی کے لیے سرکاری ویب سائٹ www.nitj.ac.in پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔
خصوصی تاریخیں:درخواست شروع کرنے کی تاریخ: 6 اکتوبر 2022،درخواست کی آخری تاریخ: 4 نومبر 2022،آف لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 14 نومبر 2022 (شام 00:5 بجے تک)
قابلیت:امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ ادارے سے پی جی/پی ایچ ڈی کی ڈگری ہونی چاہیے۔ ان عہدوں کے لیے تدریسی تجربہ بھی ضروری ہے۔
حد عمر:بھرتی کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی عمر 60 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
درخواست کی فیس :عام اور SC/ST زمرے کے امیدواروں کوایک ہزارروپے کی درخواست فیس ادا کرنی ہوگی۔
انتخاب کا عمل :ان اسامیوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
درخواست دینے کا طریقہ :امیدوار آخری تاریخ سے پہلے سرکاری ویب سائٹ https://www.nitj.ac.in کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ll

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS