رمیش پوکھریال نشنک نے یوکتی پورٹل لانچ کیا

0

نئی دہلی:انسانی وسائل فروغ کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آج ایک ویب پورٹل۔ یوکتی (ینگ انڈیا کمبیٹنگ کووڈ ود نالیج’ٹکنالوجی اینڈ انوویشن)لانچ کیا جس
کے ذریعہ کورونا وائرس کے پیش نظر وزارت کے تحت کی گئی کوششوں کی نگرانی کی جائے گی۔
یہ پورٹل کورونا وائرس کی وجہ سے سامنے آرہے چیلنجوں کے ہر پہلو کو مکمل اور وسیع طریقہ سے دکھائے گا۔
نشنک نے پورٹل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران کے درمیان ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہم مکمل اکیڈمک برادری کو جسمانی اور
ذہنی طورپر صحت مند رکھیں اور طلبا کیلئے اعلی معیاری تعلیم کے ماحول کو تسلسل کے ساتھ دستیاب کرائیں۔ یوکتی پورٹل کے ذریعہ انسانی وسائل کو فروغ کی وزارت
اس مشکل وقت میں اپنے اس ہدف کو حاصل کرے گی۔
اس پورٹل پر مختلف اداروں کے ذریعہ کی گئی تعلیمی کوششوں کو،خاص طورپر کورونا وائرس سے متعلق تحقیق ’اداروں کی طرف سے کی گئی
مختلف سماجی پہل کو اور طلبا کی مکمل ترقی کیلئے کئی گئی کوششوں کو دکھایا جائے گا۔ یہ پورٹل تفصیلی طورپر تمام پیمانوں پر یہ یقینی بنائے گا کہ تعلیمی برادری
کو تمام خدمات موثر طریقہ سے مل رہی ہیں۔
انسانی وسائل کو فروغ کے وزیر نشنک نے کہا کہ اس پورٹل پر مختلف ادارے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے الگ الگ چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے اختیار
کی جانے والی حکمت عملی اور مستقبل میں کی جانے والی کوششوں کو شیئر کرسکتے ہیں۔ اس پورٹل کی مدد سے ہمیں آگے کے لئے بہتر منصوبہ تیار کرنے میں مدد
ملے گی اور وزارت آئندہ چھ مہینوں تک ہونے والی سرگرمیوں کی موثر نگرانی کرسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعہ تمام ادارے دو طرفہ مواصلات کے ذریعہ راست طورپر وزارت سے جڑ سکیں گے تاکہ وزارت ان تمام اداروں کو ہر طرح کی
مدد فوری طورپر دستیاب کراسکے۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ پورٹل اس مشکل وقت میں طلبا کو عہدہ میں ترقی کی پالیسیوں، پلیسمنٹ سے متعلق مسائل اور طلبا کو جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق اہم امور پر ضروری مدد دستیاب کرانے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ اعلی سطحی تحقیق کو عام آدمی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS