نشانک نے نیشنل ٹیسٹ مشق ایپ کا ہندی ایڈیشن لانچ کیا

0

نئی دہلی،:انسانی وسائل کو فروغ کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال ’نشنک‘نے اتوار کو یہاں نیشنل ٹیسٹ مشق (این ٹی اے) ایپ کا ہندی ایڈیشن لانچ لاکیا۔
 نشنک نے اس موقع پر کہا کہ ہر برس بڑی تعداد میں طلبا جے ای ای(مین)،نیٹ اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات دیتے ہیں جن میں سے متعدد نجی کوچنگ سنٹروں تک نہیں جاپاتے ہیں۔ انکی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے یہ آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر مبنی ایپ کا انگلش ایڈیشن ایک مہینے پہلے لانچ کیا تھا۔ ہمیں اس بات کی معلومات ملی تھی کہ اس کے بعد بھی بہت سارے طلبا کی ضرورتیں نامکمل رہ جائیں گی  کیونکہ ضروری نہیں کہ سب کو انگریزی زبان کی معلومات اچھی طرح سے ہو۔ ایسے طلبا کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے آج ہم نے اس کا ہندی ایشن بھی لانچ کیا ہے۔ اب اس ایپ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ طلبا فیض یاب ہوسکیں گے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ایپ کے لیٹسٹ ورزن میں‘نیوی گیشن، امتحان، ہدایات، ٹیسٹ پیپر اور اس کا تجزیہ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ طلبا کو اپنے اسمارٹ فون یا ٹیب لیٹ پر ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد اس میں سائن اپ کرنا ہوگا اور اس کے بعد وہ اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کرکے اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
 نشنک نے کہاکہ جس طرح سے ابھی انگریزی زبان میں این ٹی اے ہر روز ایک پیپر بھیجتا ہے اسی طرح ہندی کے لئے بھی روز ایک نیا پیپر دستیاب ہوگا۔ پیپر دیتے وفت طلبا کو اپنے اسمارٹ فون کو ’فلائٹ موڈ‘پر کرنا پڑے گا اور پیپر ختم ہونے کے بعد اس کا تجزیہ دیکھنے کے لئے آن لائن آنا ہوگا۔
ابھی یہ ایپ اینڈرائڈ پر دستیاب ہے اور جلد ہی یہ آئی او ایس پر بھی دستیاب ہوگی۔ طلبا یہ ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس ایپ پر دستیاب ٹیسٹ دینے کے بعد طلبا اپنی تیاریوں کی تشخیص کرسکتے ہیں کیونکہ فوری طورپر ہی انہیں ملے نمبر اور موضوع وار نمبر پتہ چل جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ تمام سوالات کے جواب کے ساتھ ساتھ ان کی تفصیلات اور اس کے پیچھے دلائل کو بھی سمجھ سکیں گے اور انہوں نے ایک موضوع میں کتنا وقت لگایا ہے، یہ بھی پتہ چل جائے گا۔
خیال رہے کہ ایک مہینے پہلے ہی این ٹی اے کا انگریزی ایڈیشن لانچ کیا گیا تھا۔ اس ایپ کو قومی امتحان ایجنسی (این ٹی اے) نے تیار کیا  ہے جس کے ذریعہ طلبا قومی اہلیت اور داخلہ امتحان، جے ای ای  اور جے ای ای مین کی تیاری گھر پر ہی کرسکتے ہیں۔ اس ایپ کا انگریزی ایڈیشن طلبا میں کافی مقبول ہوا تھا اور اب تک اس کو تقریباً 9.56لاکھ سے زیادہ طلبا نے ڈاون لوڈ کیا تھا اور تقریباً 16.5لاکھ طلبا نے موک ٹیسٹ دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS