کووڈ کے بعد کے مسائل کے سبب نشنک ایمس میں داخل

0

نئی دہلی،  (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کو کووڈ۔19انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے منگل کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
ڈاکٹر نشنک (61) اپریل میں کورونا وائر س سے متاثرہ ملے تھے۔ انہوں نے کورونا سے متاثرہ پائے جانے کے بعد ٹوئٹ کیا تھا میں آپ تمام کو مطلع کررہا ہوں کہ میں کووڈ سے متاثرہ ملا ہوں۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق میرا علاج چل رہا ہے۔ میں ان تمام لوگوں سے کورونا وائرس کی جانچ کرانے کی درخواست کرتا ہوں جو حال میں میرے رابطہ میں آئے ہیں۔
مرکزی وزیر تعلیم نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد کام کرنا شروع کردیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS